محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم! میں بہت پریشان اور مجبور ہو کر یہ خط لکھ رہی ہوں۔ میںایک پڑھی لکھی خوش شکل اور ہر لحاظ سے مکمل اور سمجھدار لڑکی ہوں۔ مگر میری شادی ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ میری عمر 32 سال ہے۔ مگر کوئی رشتہ طے نہیں ہو رہا۔ پہلے لوگ آتے تھے چلے جاتے تھے۔ اب تو کافی عرصہ سے کوئی آتا بھی نہیں ہے۔ سچ یہ ہے جب میری عمر تھی اس وقت گھر والوں نے کوئی فکر نہیں کی حتیٰ کہ انہیں اب بھی فکر نہیں ہے۔ رشتہ دار مجھے طعنے دیتے اور باتیں بناتے ہیں۔ میں نے اب لوگوں سے ملنا جلنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ میری ہم عمر سہیلیاں اب 2،3 بچوں کی مائیں بن چکی ہیں۔(س، ا، لاہور) جواب: آپ اکیس دن تک روزانہ 313 بار یہ سورۃ فرقان کی آیت نمبر 54 پڑھیں۔ اگر مقصد حاصل نہ ہو تو دوبارہ اکیس دن یہ عمل کریں۔ اس عمل کی برکت سے ضرور بالضرور مراد حاصل ہو جائے گی ۔ آیت یہ ہے۔ وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًا-وَ كَانَ رَبُّكَ قَدِیْرًا