Search

 محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !میرے رشتہ دار ہیں ان کے ساتھ ہماری جائیداد کی تقسیم کا مسئلہ تھا۔ انہوں نے میری بیٹی کا رشتہ مانگا جو کہ میں نے قبول کر لیا۔ اس کے بعد جائیداد کا مسئلہ بھی حل ہو گیا۔ پھر انہوں نے اپنی بیٹی کا رشتہ میرے بیٹے کے لئے مانگا جو کہ میں نے قبول نہیں کیا کیونکہ ان کی بیٹی عمر میں میرے بیٹے سے بہت بڑی ہے۔ اب حالات بہت خراب ہو گئے ہیں۔وہ میری بیٹی کو طلاق کی دھمکیاں دیتے ہیں اور ہمارے حصے کی زمین پر زبردستی قبضہ کر لیا ہے۔ براہ مہربانی ہمیں اس عذاب سے نجات دلائیں۔ وظیفہ عنایت فرمائیے جس سے ہمارا یہ مسئلہ حل ہو جائے۔ (غلام محمد، کوہاٹ) جواب:محترم جائیداد میں اپنا حق لینے اور ظالم کے ظلم سے نجات پانے کے لئے ایک مجرب ترین عمل ہے آپ کریں ان شاء اللہ چند دن میں اللہ ایسا غیبی نظام بنا دے گا کہ آپ کی ہر مشکل ہر پریشانی ہر مصیبت ٹل جائے گی اور آپ کا رنج و غم دور ہو جائے گا۔مندرجہ ذیل آیت کو 133 مرتبہ دن میں کسی بھی نماز کے بعد پڑھنے کا معمول بنا لیں۔ آیت یہ ہے:وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُ-اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا