محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں عرصہ 19 سال سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہوں ۔ بہت انگریزی ، دیسی ا ور ہومیو پیتھک دوائوں کا استعمال کیا ‘ دم اور وظیفے بھی بہت کیے مگر کوئی افاقہ نہ ہوا۔ شوگر کی وجہ سے میری آنکھوں کی بینائی بہت کم ہو گئی ہے۔ اب دھوپ یا چھائوں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا‘۔میرا دو سال پہلے حادثہ ہوا تھا دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ، اب جا کر چلنے پھرنے کے قابل ہوا ہوں ۔ اس کے لئے علاج تجویز فرمائیے( حسنین اکرم، اوکاڑہ)
جواب:ھوالشافی: حنظل 11 تولہ‘ ناگر موتھا ایک تولہ، گڑمار بوٹی 2½ تولہ، کالے چنے کے چھلکے 5 تولہ(تمام چیزیں پنسار سے باآسانی بارعایت مل جاتی ہیں) تمام کو باریک سفوف بنالیں اور دو ماشہ کی تعداد میں یہ دوا دن میں دو مرتبہ صبح و شام استعمال کریں چند ہفتوں میں شوگرمکمل کنٹرول ہو جاتی ہے۔