محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ معاملات کی وجہ سے مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میری بیوی اور سسرال والے مجھ سے مخلص نہیں ہیں۔ میری بیوی مجھ سے اکثر کہتی ہے کہ کوئی چیز مجھے آپ سے دور کرتی ہے۔ بعض اوقات میرا بات کرنے کو بھی دل نہیں کرتا۔ میری بیوی کو خواب میں دو بار کسی چیز نے ڈرایا تھا کہ میں نے تیرا گھر نہیں بسنے دینا۔( محمد نعمان ، حید ر آباد ) جواب: آپ سفید رنگ کی مٹھائی پر تین مرتبہ سورۃ مزمل پڑھ کر دم کر کے بیوی کو کھلائیںاور جو باقی بچ جائے وہ بچوں میں تقسیم کردیں۔ میاں بیوی کے درمیان محبت پیدا ہو گی اور ہر طرح کی بندش اور شیطانی حملوں کا خاتمہ ہو گا۔