میرا ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔ عبقری کے وظائف سے سب بچوں کی اچھے گھرانوں میں شادیاں ہو گئیں۔بیٹا سب سے چھوٹا ہے اس کی شادی کی تو بہو کے آنے سے بیٹیوں کی کمی دور ہو گئی۔ شادی کو تین سال ہو گئے لیکن گھر میں نیا مہمان نہیں آیا۔ گھر میں ہر نعمت موجود ہے لیکن ہمارا گھر بچوں کی رونق سے محروم تھا، لوگ طرح طرح کی باتیں بناتے جو دل کو چیر دیتی تھیں۔ میرا بیٹا صحت مند ہے اس میں کوئی کمی نہیں لیکن اولاد سے محروم تھا۔ میں نے کلینک پر آپ سے ملاقات کے لئے وقت لیا۔جس دن ملاقات تھی اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ کلینک پہنچا ۔ آپ نے بیٹے کو عبقری دواخانہ کا بے اولادی کورس تجویز کیا۔ ہم نے کلینک سے نکل کر ساتھ ہی عبقری دواخانہ سے بے اولادی کورس کے دو ڈبے خرید لیے۔ بیٹے نے دو ماہ مسلسل استعمال کیا۔ تیسرا کورس استعمال کرنے سے پہلے اللہ نے اولاد کی امید لگا دی۔ اللہ سے دعائیں کرتے رہے ۔اللہ نے صحت مند اور خوبصورت بیٹا عطا کیا ۔ دعا ہے اللہ عبقری کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔ ( صادق علی ، ساہیوال)