Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اگر پیشاب جل کر آرہا ہوتو ان شاء اللہ ایک ہی خوراک سے جلن ختم‘ پندرہ منٹ میں آرام آئےگا۔ ھوالشافی: زہر مہرہ ایک تولہ، عرق گلاب پانچ تولہ میں کھرل کرکےپاؤڈر بناکر رکھیں بوقت ضرورت درمیانے سائز کا کیپسول بھر کرایک کپ دودھ کے ساتھ دیں۔ فوری شفاء، جلن ختم ، طبیعت خوشحال۔یہ نسخہ کامیاب اور بے ضرر ہے۔نوٹ: اگر گردہ کی تکلیف کی وجہ سے پیشاب جل کرآرہا ہو تو فرق نہیں پڑیگا۔(حکیم حافظ محمد ارشد زبیر، سرگودھا)