Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور پوری ٹیم کو صحت و تندرستی دے اور اس نیک کام میں زیادہ سے زیادہ کامیابی عطا فرمائے۔آمین!رمضان المبارک کے پرنور لمحات میں میرے پاس عبقری قارئین کیلئے یہ ٹوٹکہ ہے کہ جو میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ وضو کرنے کے بعد جو پانی ڈاڑھی میں رہ جاتا ہے اس پانی کو درد والی جگہ لگانے سے درد ختم ہو جاتا ہے یہ پانی نماز پڑھ کر درد والی جگہ لگائیں۔اس کے علاوہ وضو والے پانی کے قطرے جو ڈاڑھی میںرہ جاتے ہیں‘ان کو پیالے کے پانی میں ٹپکا کر حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے وقت پلایا جائے تو فوراً ڈیلیوری ہوجاتی ہے۔ آپریشن کی نوبت نہیں آتی۔بارہا کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ (محمد یوسف اللہ، دیپالپور)