زخم حیات پتھر چٹ(بوٹی جو پنساری سے مل جاتی ہے) کے معجزے رب ذوالجلال نے ایک پتے میں کتنا اثر دیا ہے کسی قسم کا گڑھ، پھنسی پھوڑا ہو ہاتھوں کی انگلیوں میں کانٹا یا برتن صاف کرنے والی تار چبھ جاتی ہے تو ریشہ ہو جاتا تو بازو تکلیف میں آجاتا ہے۔ ابھی میری ایک سہیلی کی آنکھ میں دانہ نکلا ہوا تھا اور اسکی وجہ سے آنکھ کے نیچے سوجن ہوگئی تھی ایسے لگتا تھا جیسے آنکھ کے نیچے حصے میں پانی بھر گیا اس نے پتہ لگایا تو اسکی آنکھ کو آرام آگیا۔
پتہ لگانے کا طریقہ
زخم کے حساب سے ایک پتہ لے کر اس کی سیدھی سائیڈ پر سرسوں کا تیل انگلی سے لگائیں اور چمٹے کیساتھ پکڑ کر اس کو آگ پر گرم کریں تاکہ تیل اس میں جذب ہو جائے۔ پتے کو قابل برداشت ٹھنڈا کرکے ٹکور کریں بعد میں اسکو زخم کے ساتھ چپکا دیں پتہ شرافت سے چپکا رہے گا۔ دن میں چار پانچ دفعہ ایسا کریں اور اگر مشکل جگہ پر پھوڑا ہے تو اس پر پٹی باندھ دیں پیپ خود بخود نکل کر پٹی میں جذب ہوگی اور زخم خشک ہو جائے گا جو بھی یہ کام یقین سے کرے گا اس کو شفاء ملے گی۔ جب بھی پتہ لگائیں اللہ کا نام ضرور لیں یاشافی یا معافی یا کافی اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم ضرور پڑھیں ان شاء اللہ شفاء ضرور ہوگی۔