محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ کے فیض سے میرے حالات میں بہت بہتری آرہی ہے۔ بڑی بیٹی کو ایم ایس فزکس میں داخلہ مل گیا ہے۔حالانکہ میرٹ لسٹ میں نام نہ تھا ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے مایوس واپس آئی میں نے اسے تسلی دی کہ اللہ اس سے بہتر دے گا۔ تم حضرت کی مرید ہو بیعت کے کارڈ کے وظائف روزانہ پورے کرو۔ اس نے کارڈ نکالا اور پھر روزانہ کے وظائف مکمل کرنے لگی کچھ ہی دنوں کے بعد یونیورسٹی سے کال آگئی اور داخلہ ہوگیا۔ ہاتھوں کی الرجی اور خارش ختم:بھنڈی‘کچالو‘ اروی یا مزید کوئی لیس دار سبزی چھیلتے ہوئے اس کی لیس اگر ہاتھوں سے لگ جائے تو مساموں میں شدید خارش اور الرجی کی صورت پیدا کرتی ہے۔ ایسی صورت میں فوراً تو دو یا تین چمچ نمک خوردنی کو ہاتھوں پر کچھ دیر تک مل لیا جائے تقریباً تین یا پانچ منٹ تک نمک ہاتھوں پر رگڑیں تو الرجی اور خارش ختم ہوجاتی ہے۔ (غلام کبریٰ، سرائے صالح)