اس نماز کا ثواب جو مسواک کرکے پڑھی گئی ہو اس نماز سے جو بغیر مسواک کے پڑھی گئی ہو ستر درجے زیادہ ہے۔ (۱)منہ کو صاف کرتی ہے۔ (۲)اللہ کی رضا کا سبب ہے۔ (۳)شیطان کو غصہ دلاتی ہے۔ (۴)مسواک کرنے والے کو اللہ تعالیٰ اور فرشتے محبوب رکھتے ہیں۔ (۵)مسوڑھوں کو قوت دیتی ہے۔ (۶) بلغم کو قطع کرتی ہے۔ (۷)منہ سے بدبوختم اورخوشبو پیدا کرتی ہے۔ (۸)صفرا کو دوراورنگاہ کو تیز کرتی ہے ۔مسواک کے ستر فوائد ہیں ایک فائدہ یہ ہے کہ مرتے وقت کلمہ نصیب ہوتا ہے۔ نشہ آور چیز کھانے کے ستر نقصان ہیں ایک یہ ہے کہ موت کے وقت کلمہ نصیب نہیں ہوتا ہے۔(ج، لاہور)