محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیوی کو تین سال سے خونی بواسیر تھی ۔ انگریزی اور دیسی ادویات کا بہت استعمال کیا اس کے ساتھ ساتھ دیسی ٹوٹکے بھی بےشمار آزمائے پر کوئی فرق نہیںپڑا۔ اگر کسی انگریزی دوائی سے فرق پر بھی جاتا تو دو تین ہفتے بعد مرض دوبارہ سر اٹھا لیتا۔ سالن سے روٹی کھائے کئی سال ہوگئے چاول وغیرہ کوتو دیکھا بھی نہیں۔ گرم اور تیز مصالحہ جات سے مکمل پرہیز کیا ہوا تھا۔ بس ہلکی پھلکی غذا سے ہی کام چل رہا تھا۔ جسم میں کمزوری بے تحاشہ ہوگئی تھی۔ جس سے چلنا پھرنا بہت مشکل تھا۔ ایک روز میری اہلیہ کی جاننے والی گھر آئی تو اس نے اہلیہ کو عبقری دواخانے کا ’’بواسیرکورس‘‘ استعمال کرنے کامشورہ دیا۔ اہلیہ نے مجھے عبقری دواخانے کا ایڈریس دیا کہ یہاں سے بواسیرکورس لے آئو استعمال کرتے ہیں شاید فرق پڑ ہی جائے۔ میں اگلے روز عبقری دواخانے سے ’’بواسیر کورس‘‘ لےکر گھرآگیا اور لکھی گئی ترکیب کے مطابق کورس کا استعمال شروع کیا پہلا کورس استعمال کرنے کے بعد کافی فرق پڑ گیا تھا۔ میں نے ایک اور کورس لا کردیا تاکہ اس بیماری کا جڑ سے ہی خاتمہ ہو جائے دوسرا ورس مکمل کرنے کے بعد بیوی کو بواسیر کی موذی بیماری چھٹکارا مل گیا۔ اب وہ پانچ وقت کی نماز ٹائم پر ازدا کرتی ہے پہلے ایسا نہ تھا کیونکہ بواسیر کی وجہ سے ہر وقت ناپاک رہتی تھی۔ اب شکر ہے اللہ کا وہ صحت یاب بھی ہورہی ہے۔ (سیف اللہ، لاہور)