Search

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! یہ عمل میں نے عبقری کے ہی کسی شمارے میں پڑھا تھا‘میں بہت بڑی مشکل میں تھا‘ بس یہ عمل پڑھا اور اسی پر عمل شروع کردیا‘ چند دنوں میں ایسی ہوا کہ چلی کہ میرے سارے مسائل حل ہوگئے اور میں پرسکون ہوگیا۔ عمل جس طرح لکھا ہے سوفیصد ایسے ہی کرنا ہے۔ابھی رمضان المبارک آرہا ہے‘ رمضان میں اس کی تاثیر ویسے ہی بڑھ جاتی ہے۔ دکھی اور پریشان حال قارئین ضرور آزمائیے۔ شرائط یہ ہیں:۔ 1۔عمل سے مقصود رضائے الٰہی ہو۔ 2۔جائز مقصد کیلئے کیا جائے۔ عمل یہ ہے: بعدنماز عشاء اول و آخر سو مرتبہ(100) درود شریف اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ اَفْضَلَ صَلَوٰتِکَ۔ درمیان میں گیارہ سومرتبہ (1100) اَلْمُعْطِیْ ھُوَاللہُ پڑھیں اور اپنے جائز مقصد کیلئے دعا کریں‘ انشاء اللہ کام پورا ہوگا۔ یہ اَلْمُعْطِیْ ھُوَاللہُ   اللہ تعالیٰ کا اتنا مبارک نام ہے کہ تقریباً ہزار ناموں کا مجموعہ ہے اور اللہ کے اس اسم کی برکت سے کوئی صاحب ایمان انکار نہیں کرسکتا۔(ج، راولپنڈی)