Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رمضان المبارک کی تمام امت مسلمہ کو پیشگی مبارکباد‘میں قارئین کیلئے ایک بہت ہی مبارک درود پاک لایا ہوں۔ علامہ سخاوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی رُوْحِ مُـحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ وَعَلیٰ جَسَدِہٖ فِی الْاَجْسَادِ وَعَلیٰ قَبْرِہٖ فِی الْقَبُوْرِ۔ جو شخص یہ درود پاک پڑھے گا وہ آپﷺ کو خواب میں دیکھے گا‘ اسی طرح قیامت والے دن دیکھے گا کہ حضور ﷺ اس کی شفاعت فرمائیں گے اور وہ آپ ﷺ کے مبارک ہاتھوں سے حوض کوثر سے پانی پیے گا اور اللہ تعالیٰ اس کے بدن کو دوزخ پر حرام فرمادے گا۔ (ان شاء اللہ)(ابومحمد حذیفہ‘ لاہور)