محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو خوش و خرم کامیاب و کامران اور دنیا و آخرت کی تمام خوشیوں اور کامیابیوں سے سرفراز فرمائے اور عبقری کو دنیا کے ہر کونے کونے اور ہر گھر میں پہنچائے۔ مجھ پر میرے والدین پر بہن بھائیوں پر بلکہ گھر کی ہر چیز پر بہت سخت جادو جنات کے اثرات تھے تو خط کے ذریعے سے آپ سے رابطہ کیا تو جواب میں مجھے سورئہ فاتحہ اور یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اور نوے درس کے سننے کا وظیفہ کی اجازت ملی‘‘تو الحمد اللہ وظیفہ کی برکت سے سارے اثرات اور تکالیف تہس نہس ہوگئیں لیکن کچھ عرصہ بعد دشمن کی طرف سے پھر جادو جنات کا شدید حملہ ہوا اور پھر حالات کافی خراب ہوئے گئے جہاں جائیں ناکامی، بیماریاں، لڑائی جھگڑے، پریشانیاں شروع ہوگئی تو پھر میں نےخط کے ذریعے سے رابطہ کیا تو جواب میں آپ نے وہی وظیفہ مسلسل توجہ کے ساتھ جاری رکھنے کا فرمایا تو الحمد للہ پھر اللہ پاک کے فضل سے تمام مشکلات ختم ہوگئیں۔ روزگار کیلئے میں نے انٹرویو دینا شروع کیے ہر انٹرویو کامیاب حتیٰ کہ اس وقت مجھے تقریباً 9 کمپنیوں سے کال اور ای میل آئی کہ آپ نوکری پر آجائیں۔ پھر ایک بہترین اور من پسند کمپنی میں‘ اپنی پسند کی تنخواہ پر چلا گیا الحمدللہ بہت خوش ہوں۔