Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالے پرپچھلے کافی عرصہ سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ ہم نے اپنی مشکلات کے حل کیلئے آپ کو خط لکھا تھا آپ نے ہمیں کچھ عمل کرنے کو بتائے تھے۔ آپ کے بتائے ہوئے تمام وظائف پر ہم نے عمل کیا ہے‘ ماشاء اللہ ہماری کافی پریشانیاں ختم ہوگئی ہیں میں نے وضو والا عمل کیا ہے جو کہ اس طرح کہ وضو کرنے کے بعد آپ اُسی نلکے سے تین گھونٹ پانی پئیں‘ پہلے گھونٹ پر اللہ شافی‘ دوسرے گھونٹ پر اللہ کافی اور تیسرے گھونٹ پر اللہ معافی کہیں۔کوشش کریں کہ یہ پانی کھڑے ہوکر پئیں۔ میرے بہت سے مسائل جو حل نہیں ہورہے تھے وہ وضو کے تین گھونٹ پانی والے عمل سے حل ہوگئے۔ میری جو جو حاجتیں تھیں وہ اس عمل نے پوری کردیں۔ آپ کا بے حد شکریہ کہ آپ کے دئیے گئے عمل سے ہماری مشکلات ختم ہوگئی ہیں۔ اللہ آپ کو اس کا اجر عظیم ضرور دے گا۔ (مسز نور محمد‘سکھر)