Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کی رحمتیں آپ پر ہمیشہ سایہ فگن رہیں۔ آمین! میں نے ایک مرتبہ عبقری میں پڑھا تھا کہ حمل کے دوران اگر یہ منت مان لی جائے کہ اگر میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا تو اس کا نام محمد(ﷺ) رکھوں گا تو بیٹا پیداہوگا۔میں نے یہ منت مان لی‘ الحمدللہ! اللہ نے تین بیٹیوں کے بعد ایک چاند سا بیٹا عطا کیا ہے۔اب ہم نے اس کا نام محمد رکھا ہے۔ (فیصل سعید خان‘ لاہور)