محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پچھلے ایک سال سے عبقری کی قاری ہوں اور آپ کے نسخہ جات بھی استعمال میں لاچکی ہوں‘ جن سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوئے اور آپ کیلئے دل سے دعائیں نکلیں۔عبقری قارئین کیلئے ایک نسخہ بھیج رہی ہوں‘ مخلوق خدا کو اس کا بے انتہا فائدہ ہوگا۔ میرے میاں جی کو دل کی تکلیف ہوئی تو ان کے ایک دوست نے ان کو دیا جس سے میرے میاں جی کو بے حد فائدہ ہوا۔ فقیری نسخہ ہے۔ ھوالشافی: صبح نہار منہ اناردانہ کا قہوہ آدھا کپ روزانہ پئیں۔ ایک کپ پانی پکنے کیلئے رکھیں ایک چمچ انار دانہ ڈال دیں‘ جب پک کر آدھا کپ رہ جائے تو چھان کر پی لیں۔ کھٹا کھٹا ذائقہ دار قہوہ ہوتا ہے۔ اس سے پیٹ بھی ٹھیک رہتا ہے اور دل کے مسائل میں بھی بے حد فائدہ مند ہے۔ (مسز تنویر)