Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً تین چار سال سے ماہنامہ عبقری کی قاری ہوں‘ میں ہر مہینے اس رسالے کا شدت سےا نتظار کرتی ہوں۔ اس سے پہلے میں نے کہیں خط نہیں لکھا اب پہلی مرتبہ جسارت کررہی ہوں۔ میرے پاس ایک نسخہ ہے جو کہ حکیم صابرملتانی صاحب کا ہے‘نام بھی اس کا حب صابر ہے۔ھوالشافی: حنظل (تمہ)‘ گندھک آملہ سار‘ رائی۔یہ تینوں چیزیں ہم وزن لے کر پیس لیں۔ پھر گولیاں بنالیں یا پھرکیپسول بھرلیں۔ یہ چیز معدے‘ شوگر‘ خون کو پتلا کرنے‘ دانتوں کی تکالیف اور بہت ساری بیماریوں کیلئے اس میں شفاء ہے‘ یہ میرا اپنا ذاتی تجربہ ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔(شبنم فردوس‘ ملتان)