Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!دوران حج میری ایک ہمسفر نے مجھے باتوں باتوں میں لیکوریا کے علاج کاکامیاب نسخہ بتایایہ جس کو بھی استعمال کروایا اللہ نے اسے شفاء دی۔ ھوالشافی: سپاری پاک آدھ پاؤ‘لود ھ پٹھانی آدھ کلو‘ پھول دھاوے ایک پاؤ سب کو لیکر اکٹھا پیس لیں۔ ایک چائے کا چمچ صبح دودھ کے ساتھ اور ایک چائے کا چمچ شام کو دودھ کے ساتھ کھالیں۔انشاء اللہ چند دن کے استعمال سے ہی اس خطرناک مرض سے نجات مل جائے گی۔ اس کے علاوہ ہمارے پرانے محلے میں میری ایک ہمسائی کا آزمودہ نسخہ لیکوریا کیلئے درج ذیل ہے:۔ ھوالشافی: چھوٹی الائچی‘ بڑی الائچی‘ سرخ سپاری‘ سفید سپاری ہم وزن اکٹھی پیس لیں۔ صبح وشام آدھی آدھی چمچ کھائیں اور دودھ اس کے ساتھ جتنا پی سکتی ہیں اتنا زیادہ پئیں۔ (پوشیدہ‘ ڈی ایچ اے‘ کراچی)