Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے عبقری رسالہ ایک بک سٹال پر لگا دیکھا‘میں نے سرسری طور پر دیکھا توخرید لیا اور گھر لاکر جب پڑھا تو پڑھتا ہی گیا۔کیا غضب کا رسالہ نکالا ہے آپ نے۔یہ نسخہ عبقری میں شائع ہوا تھا‘نہایت لاجواب اور آزمایا ہوا ہے۔ ھوالشافی: مہندی دس روپے کی‘ کالا پتھر پانچ روپے کا پیس لیں۔ لونگ سات عدد‘ کلونجی پانچ یا چھ بڑی چٹکیاں۔ سرسوں کا تیل تھوڑا سا۔ انڈے کی زردیاں دو عدد۔ نیم گرم پانی سے گھول کر رکھ دیں‘ دو گھنٹے بعد سر پر لگائیں‘ سوکھنے پر سر دھولیں۔لاجواب رنگ آپ کے بالوں پر چمکے گا۔ (ب،ج)