محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری ماشاء اللہ بہت اچھا رسالہ ہے‘ اللہ آپ کو اس کا اجر دے اور کامیابی عطا کرے۔ہم آپ سب کیلئے ہروقت دعاگو رہتےہیں۔ میں پہلی دفعہ کسی رسالے میں لکھ رہی ہوں۔ میں ایک ایسا طریقہ بتانے لگی ہوں جس سے ان ماؤںکو بہت فائدہ ہوگا جن کے بچے دودھ نہیں پیتے۔طریقہ یہ ہے: سفید تل لے کر اس میں تل سے آدھے وزن کے برابر بادام‘ کوزہ مصری‘ سونف(بھون کر) ڈال دیں اور بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور صبح و شام ایک ایک چمچہ کھلادیں۔ سفید تل سے کیلشیم کی کمی دور ہوتی ہے جو کہ ہمیں دودھ سے حاصل ہوتی ہے۔(شیزا طارق‘ فیصل آباد)