محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پہلی بار کسی شمارے میں خط لکھ رہی ہوں۔ہم تقریباً دو سال سے عبقری پڑھ رہے ہیں‘ یہ بہت مفید رسالہ ہے‘ اس لیے اپنے آزمودہ ٹوٹکے قارئین کیلئے لکھ رہی ہو ں کیونکہ کسی کا بھلا ہوگا تو اس وسیلے سے اللہ ہمارا بھی بھلا کردے گا۔ چہرے کے داغ دھبوں کیلئے: گھیکوار(ایلوویرا) صبح وشام دس سے پندرہ منٹ چہرےپر ملیں اور ایک انچ کا ٹکڑا پانی سے نگل لیں۔ اس سے آپ کا چہرہ داغ دھبوں سے صاف ہوکر چاند کی طرح روشن ہوجائے گا۔ آزمودہ ہے۔سر کے بالوں کیلئے: ھوالشافی: ریٹھا‘ آملہ‘ سکاکائی تینوں ہر ایک پچاس گرام‘میتھی دانہ‘ کلونجی دونوں ایک ایک چمچ‘ نیم اور بیری کے پتے مکس کرکے ایک مٹھی۔ ان سب اشیاء کو چھ کلو پانی میں ہفتہ بھر بھگودیں۔ آٹھویں دن دھیمی آگ پر چار پانچ گھنٹے پکائیں۔ ٹھنڈا کرکے نتھار کے بوتلوں میں بھرلیں۔ ایک دن کے وقفہ سے دو سے تین گھنٹے بالوں میں لگائیں اور سادہ پانی سے دھولیں۔ صرف گرمیوں میں استعمال کریں۔ سردیوں میں طب نبوی ہیئر آئل لگائیں‘ لکڑی کاکنگھا استعمال کریں۔بالوں کی چمک، دمک اور لمبائی خود دیکھیں۔ (بندی خدا ‘ ملتان)