Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتا ہوں‘اس رسالے سے میں نے بہت سے عمل اور نسخہ جات آزمائے اور خوب فوائد پائے۔ میرے پاس بھی میرا کئی بار کا آزمودہ عمل ہے۔ عمل یہ ہے کہ آپ جس کام کیلئے نکلیں ‘ گھر سےنکلتے ہی درود ابراہیمی پڑھنا شروع کردیں‘ انشاء اللہ کام بنا بنایا ملے گا۔ مثال کے طور پر آپ کا کوئی عزیزاگر خدانخواستہ تھانے میں اچانک گرفتار ہوگیا ہو تو آپ گھر سے نکلتے ہی درود ابراہیمی پڑھنا شروع کردیں۔ انشاء اللہ آپ تھانے پہنچیں گے تو آپ کاکام خودبخود ہوجائے گا۔آزمودہ عمل ہے آپ کرکے دیکھیں اور دعائیں دیں۔ (راجہ سلیم)