Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں قارئین کیلئے ایک آزمودہ وظیفہ لکھ رہی ہوں۔ یہ وظیفہ میں نے جس جائز مقصد کیلئے بھی پڑھا وہ پورا ہوا۔ عمل: فجر کی دو سنتوں‘ ظہر کی دو سنتوں اور عشاء کی دو سنتوں میں چھ سورتیں پڑھنی ہیں۔ پہلی رکعت میں سورۂ کافرون ‘ سورۂ نصر‘ سورۂ لہب اور دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص‘ سورۂ فلق‘ سورۂ ناس۔ جس جائز مقصد کیلئے بھی پڑھیں انشاء اللہ وہ پورا ہوگا۔ یہ وظیفہ کریں اور اپنی ہر جائز تمنا پوری کروائیں اور مجھے دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ (ع۔س،چکوال)