Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتا ہوں اور سکون قلب حاصل کرتا ہوں اس کے اندر کئی پریشانیوں کا حل اور بڑے کام کے نادر نسخے مل جاتے ہیں جو حکماء کبھی کسی کو بتانا پسند نہیں کرتے مگر میں آپ کی فراخدلی کو سلام پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اجرعظیم عطا فرمائے اور آپ کے علم وعمل میں برکتیں نازل فرمائے۔آمین! میری عمرتقریباً 34 سال ہے‘ شادی کو تقریباً 9 سال ہوچکے ہیں‘ چار بچے ہیں۔تقریباً دو سال پہلے میرے ساتھ عجیب مسئلہ ہوتا کہ حقوق زوجیت ادا کرنے کے بعد میری ٹانگوں میں شدید درد ہوتا اور انتہائی گرم ہوجاتیں۔پھر میرے دوست نے مجھے ایک نسخہ دیا جس کے استعمال سے حقوق زوجیت کے حوالے سے درپیش تمام مسائل الحمدللہ حل ہوگئے۔
ھوالشافی: موصلی سفید‘ موصلی کالی‘ طباشیر‘ لسوڑھی چھوٹی‘ چھلکا اسپغول‘ ریگ ماہی‘ پنجہ‘ سنگھاڑا خشک تمام ایک ایک تولہ‘ زعفران دو تولہ۔ سب کو پیس کر شہدمیں ملا کر گولیاں بنالیں۔ رات کو ایک گولی نیم گرم دودھ سے کھانی ہے۔ (م،س،ر)