حضرت ایوب بن ابی تیمیہ سختیانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک مشہور تابعی اور اپنے علم‘ زہد اور عبادت کی وجہ سے مرجع خلائق تھے مگر انہیں شہرت سے سخت نفرت تھی‘ لوگوں کی نظروں سے بچنے کے لیے عام اور معروف رستوں کو چھوڑ کر نامانوس اور دور دراز رستوں سے نکلتے۔ تاہم جب کسی کا سامنا ہوجاتا تو خود پیش قدمی کرکے سلام کرتے۔ لوگ ان کے سلام کے جواب میں بہت کچھ اضافہ کرتے‘ اس پر آپ اپنے خدا کو مخاطب کرکے عرض کرتے:’’ الٰہی! تجھ کو خوب معلوم ہے کہ میری یہ خواہش نہیں ہے۔‘‘ اور اسی جملے کو کئی مرتبہ دہراتے۔ (انتخاب:سانول چغتائی‘ رانجھو چغتائی‘ اماں زیبو چغتائی‘ بُھورل چغتائی‘ احمد پور شرقیہ)