Search

مرد کیلئے اکتالیس عدد کالی مرچ اور اکتالیس عدد لونگ لیکر ان پر اکتالیس مرتبہ یہ آیت دم کریں۔
بِسْمِ اللّہِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِیْمِ وَ السَّمَآءَ بَنَيْنٰـهَا بِاَيْدٍ وَّاِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ(الذاریات،۴۷)
نیز اس آیت کے اکتالیس تعویذ بھی بنائیں رات کو سونے سے پہلے بے اولاد مرد ایک دانہ کالی مرچ اور ایک دانہ لونگ کا کھائے اور اس کے بعد ایک تعویذ کو چاٹے اور کاغذ چبا کر نگل جائے اور اس کے بعد پانی نہ پیئے۔
عورت کیلئے اکتالیس عدد کالی مرچ اور اکتالیس عدد لونگ لیکر ان پر اکتالیس مرتبہ یہ آیت پڑھے۔
بِسْمِ اللّہِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِیْمِ ’’وَالْاَرْضَ فَرَشْنٰـهَا فَنِعْمَ الْمٰهِدُوْنَ‘‘(الذاریات،۴۸)
نیز اس آیت کے اکتالیس عدد تعویذ بھی بنائیں رات کو سونے سے پہلے بے اولاد عورت ایک دانہ کالی مرچ ایک دانہ لونگ کا کھالے اور ایک تعویذ چاٹ کر کاغذ چبا کر نگل لیں اور اس کے بعد پانی نہ پیئے۔
انتہائی مجرب عمل ہے میں نے کئی مریضوں کو دیا ہے ان کے ہاں حمل ٹھہرا ہے۔ (حکیم علی فرمان، مانسہرہ)