محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے سر کے بال کمزور اور گر گئے تھے۔میرے ایک دوست نے ایک نسخہ بتایا جس کو اس کے ابا جان نے خود استعمال کیا تھا اور اس کے بھی بال اگ آئے ہیں۔جس کی تفصیل درج ذیل ہے اور نہایت سستا بھی ہے۔نسخہ یہ ہے۔ھوالشافی:رات کوسونے سے چند گھنٹے پہلےایلوویرا کے پتے کو سر پر تقریباپانچ سے سات منٹ تک خوب ملے اور پھر یہ سر پر تقریبا ایک گھنٹہ رہنے دیں۔ پھر سر کو دھو لیں۔اس کے بعد آملہ کے تیل سے مالش کرلیں۔پھرصبح سر کو دھو لیںتو اسکےسبقول ایک مہینے میں سر کے بال اگ جائینگے۔میں نے یہ عمل مارچ 2019 میں سٹارٹ کیا۔ اس میں تھوڑی سی ترمیم کر لی۔آملہ کا تیل استعمال کرنے کے بجائے کلونجی/پیاز/کوکونٹ آئل/کیسٹر آئل کو مکس کیا۔جو ادھر آسانی سے ملتا ہے۔پہلے سر کو منڈھوایا پھرباقی جو دوست نے بتایا تھا وہ عمل کرتا رہا۔ الحمداللہ میرے بال اگ آئے ہیں۔آپ پڑھ کر اندازہ نہیں لگاسکتے میری خوشی کا۔مطلب دوسرے بالوں کی نسبت وہ تھوڑا بعد میں اگ آئےچونکہ عبقری ساری دنیا کے لوگوں کو اپنے تجربات شیئر کرنے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ۔اس لئے میں نے بھی اس صدقہ جاریہ کو قارئین کے ساتھ شیئر کرنا مناسب سمجھا۔ (وقارخان‘لاہور)
امید ہے ادارہ عبقری میری محنت/ازمودہ نسخے کو اپ تک ضرور پہنچائے گی۔