ایک عدد کالی مرغی کا انڈا لیں اور اس پر ذیل کی عبارت تحریر کریں پھر اس انڈے کو مریض کے دائیں ہاتھ پر رکھیں مریض کا ہاتھ کھلا رہے اب اس پر سورئہ اخلاص بار بار پڑھتے جائیں اور ساتھ ساتھ مریض کو دھنیے کی دھونی دیتے رہیں پانچ سے دس منٹ بعد اس کو توڑ کر دیکھیں۔
(۱)اگر انڈے کی زردی میں کالا بال ہوتو سفلی سحر ہے۔
(۲)اگر انڈے کی زردی میں سرخ بال ہوتو آسیب و جنات ہیں۔
(۳)اگر انڈے کی زردی ساری کی ساری کالی ہوتو نظر بد ہے۔
(۴)اگر انڈے کی زردی اپنی اصلی حالت میں ہو تو مرض جسمانی ہے۔
انڈ ے پر تحریر کرنے والی عبارت
بِسْمِ اللہِ الرَّحَمٰنِ الرَّحِیْمِ صَلّٰی اللہُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ وَسَلَّمَ تَسْلِیْمًا کَثِیْراً کَثِیْراًo اَھْلَکَعْ فَوْعِ
اس کے بعد انڈے کو قبرستان یا کسی ایسی صاف جگہ پھینک دیں‘ یا دفن کردیں۔ راستہ میں یا گندی جگہ نہ پھینکیں۔بے ادبی نہ ہو۔