محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے کافی عرصے سے معدہ میں جلن اور درد ہوتا رہا جب بھی کھانا کھاتا دو نوالے کھا لینے سے معدہ میں جلن اور درد شروع ہو جاتا اور کچھ نہ کھا سکتا اور دن رات معدے کی تکلیف میں مبتلا رہتا آخر ڈاکٹروں سے ادویات لانا شروع کیںبڑے سے بڑے سپیشلسٹ کو چیک کروایا لیکن عارضی افاقہ ہوا۔ ایک روز کسی ڈاکٹر سے ملنے میں راولپنڈی گیا تو اس کے کلینک میں موجود ایک مریض نے میرا حال پوچھا اور مجھے عبقری کی دیسی ادویات استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور میرے ہاتھ میں عبقری رسالہ بھی تھما دیا میں نے عبقری رسالے کا مطالعہ کیا اس میں ٹھنڈی مراد نامی پھکی میری دل کو لگی اور میں نے اپنے شہر ایبٹ آباد میں موجود ایجنسی سے دو ڈبی ٹھنڈی مراد کی لیں اور ان کااستعمال مستقل مزاجی سے کیاتو حیرت انگیز رزلٹ ملا اور میرا درد آہستہ آہستہ ختم ہوگیا اور آج میں اگر پتھر بھی کھا لوں تو الحمد اللہ وہ بھی معدہ برداشت کرلے اللہ آپ کو جزائے خیر فرمائے اور عبقری کا فائدہ پورے عالم میں پہنچائے۔
(محمد حماد، گائوں دناہ، ایبٹ آباد)