سردیوں کا موسم ہے‘ دل چاہ رہا کہ ایسی چیزیں عبقری ادارہ کی وساطت سے خلق خدا تک پہنچائی جائیں کہ موسم کے اعتبار سے فائدہ مند ثابت ہوں سردیوں میں عمومآ چہرے کی خشکی ،پھٹ جانا،ہونٹوں کی خشکی ،ہونٹوں کےکناروں پر زخم بن جانا،تو اس کا بہترین حل عرق گلاب گلیسرین دونوں کو برابر مقدار میں ملا لیں رات کو سوتے وقت چہرے پر مل لیں اس کے علاوہ رات کو سوتے وقت ناف میں سرسوں کا تیل لگائیں انشااللہ چند دنوں میں مسلئہ حل ہوجاے گا خشک چہرے اور ہونٹوں کی خشکی کیلئے چہرے پر لگا کر تھوڑی دیر بعد نارمل پانی سے منہ دھو لیں۔
سردیوں میں عموما پاؤں کی انگلیاں اندر سے پک جاتی ہیں ،یا پاؤں کے انگوٹھوں کی کوریں پک جاتی ہیں جوکہ انتہائی تکلیف دہ مرض ہے اسکے لئے بارھا آزمایہ ہوا دیسی ٹوٹکہ ھے " رات کو سونے سے پہلے پاؤں کی انگلیوں اور انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل لگائیں،اسکے بعد گندم کا بھوسہ(توڑی) لے کر صرف اتناجلائیں کہ دھواں پیدا ہو جائے،اب اس دھونی پر پاؤں سینک لیں، اسے بعد پاؤں گیلے نہ کریں اور سوجائیں،دو دن کرنے سے مرض انشااللہ ختم ہو جائے گا۔(احسن فاروق چوہدری‘ لاہور)