Search

  محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری شادی کو دس سال ہوگئے تھے لیکن میں اولاد جیسی نعمت سے محروم تھا بہت علاج کروائے بڑے سے بڑے ڈاکٹرز ، حکماء سے چیک اپ کروایا لیکن کچھ نہ بنا۔ میرے سپرم ایکٹو ہی نہیں ہورہے تھے پس سیلز کی تعداد بہت زیادہ تھی ۔ میری بیوی میں کوئی کمی نہ تھی لیکن معاشرے کے طعنے اس کو سننے پڑتے تھے سب طعنے سن کر بھی وہ خاموش رہتی تھی بہت ہی صبر والی ہے۔ ہم میاں بیوی عبقری تسبیح خانے سے جڑے ہوئے ہیں پچھلے دو سال سے ہمارے ایک جاننے والے نے تسبیح خانے کا ایڈریس دیا تھا کہ آپ لاہور میں رہ کر تسبیح خانے نہیں جاتے میں چکوال سے ہر جمعرات درس سننے آتا ہوں۔ بس اس دن سے ہی ہم میاں بیوی ہر جمعرات آکر آپ کا درس سنتے ہیں۔ ہم نے آپ سے ملاقات کا ٹائم لیا اور ملاقات ہوئی آپ نے ہمیں بے اولادی کورس اور دم والا شہد استعمال کرنے کا مشورہ دیا تقریباً تین کورس بے اولادی کے استعمال کرنے کے بعد میں نے اپنا ٹیسٹ کروایا تو خوشی کی انتہا نہ رہی میرے سپرم ایکٹو ہوگئے ہیں دوماہ بعد اللہ تعالیٰ نے خوشیاں ہماری جھولی میں ڈال دیں‘ یہ خبر سن کر میری آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے اور سال کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے بیٹے جیسی نعمت سے نوازا۔ ہم جتنا بھی شکریہ ادا کریں اللہ تعالیٰ کا کم ہے اور عبقری کے لیے دعائیں دل سے نکلتی ہیں۔(محمد اسلم، لاہور)