Search

12 نومبر 2020ءبروز جمعرات سے 21 جنوری 2021ء بروز جمعرات تک سورۂ اخلاص کا یہ عمل تسبیح خانہ میں ہر جمعرات کو ہوگا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درس میں گزشتہ تین سالوں سے مسلسل درس میں شامل ہورہا ہوں‘ گزشتہ سال مجھے سورۂ اخلاص کی گیارہ جمعراتوں کے عمل کا معلوم ہوا‘ میں ایک جگہ ملازمت کرتا تھا‘ پانچ سوروپے دیہاڑی لیتا تھا۔ میں نے گیارہ جمعراتیں صرف اسی نیت سے تسبیح خانہ میں ہونے والے سورۂ اخلاص کے عمل میں شمولیت اختیار کی‘ نیت یہی اختیار رکھی کہ اللہ مجھے میرا اپنا کاروبار دے۔ یقین کیجئے!گیارہ جمعراتیںمسلسل عمل میں شامل ہوا‘ آج ایک سال ہوگیا ‘ جب میں یہ بتارہا ہوں اپنا کاروبار ہے‘ ٹھیک ٹھاک کمارہا ہوں‘زندگی میں کوئی ایسی خواہش نہیں جو میں پوری نہ ہورہی ہو‘ اس سال پھر شامل ہورہا ہوں‘ مزید نئے مقاصد لے کر تسبیح خانہ لیکر جارہا ہوں۔(کامران‘ لاہور)