محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اک ٹوٹکہ عبقری قارئین سے شیئر کرنا چاہتی ہوں۔ مخصوص ایام کے دوران زیادہ تر خواتین کو شدید درد ہوتا ہے‘ خاص طور پر نوعمربیٹیاںبہت پریشانی اور اذیت سے گزرتی ہیں‘ اس درد سے نجات کے لیے میں انتہائی آسان اور آزمودہ ٹوٹکہ بتانا چاہتی ہوں۔ٹوٹکہ یہ ہے کہ ایک چٹکی نمک ایک چمچ دیسی گھی میں ڈال کر ناف اور جہاں تک درد ہوتی ہے وہاں اچھی طرح مالش کیجئے۔ اس کے بعد شاپنگ بیگ کو پھاڑ کر اس کو پورے پیٹ جہاں پر درد ہوتی ہے اور ناف تک اچھی طرح ڈھانک دیں کہ جہاں جہاں مالش کی ہے وہاں ہوا نہ لگے۔اس ٹوٹکے سے آپ خود محسوس کریں گی کہ آپ کو درد نہیں ہوگی۔ بہت آزمودہ ہے۔کوشش کیجئے گھی ٹھنڈا نہ ہو‘ ہلکا نیم گرم ہو۔ہمارے ہاں یہی ٹوٹکہ نسل در نسل چل رہا ہے۔ کبھی کسی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ (عروش خان‘ کوئٹہ)