رب کی شان رکشہ والاہمارا گھر ڈھونڈ رہا تھا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں اپنی بھانجی کی شادی پر لاہور سے گجرات گئی‘ واپسی پر جب ہم گھر پہنچے تو رات کے بارہ بج گئے‘ ہم رکشہ سے اترے تو جلدی میں وہ بیگ جس میں سارے قیمتی کپڑے تھے‘ وہ رکشے میں بھول گئے‘ اگلے دن جب بیگ تلاش کیا تو بیگ ندارد‘ کافی پریشانی ہوئی‘ میں نے نیت کی‘ یا اللہ میرا بیگ مل جائے‘ میں نوافل ادا کرونگی ‘دل میں آیا اورمیں نے یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنا شروع کر دیا‘ رب کی شان اگلے دن رات کے دس بجے رکشے والا خود گھر ڈھونڈتا ہوا آ گیا اور بیگ ہمارے حوالے کردیا‘ میں نے اُسی وقت شکرانے کے نوافل ادا کیے۔(ولیہ نویدظفر‘ لاہور)