محترم قارئین! عبقری کے اس خاص نمبر کیلئے یہ ایک بہت بڑا تحفہ ہے‘ یہ صرف ان کیلئے ہے جو تمام جگہوں سے تھک ہار چکے ہیں‘ جن کو تمام عاملین نے کہہ دیا ہو کہ آپ کے سیارے نحوست میں ہیں‘ یقین کیجئے جو بھی یہ عزیمت ہر نماز کے بعد صرف نو مرتبہ پڑھ لے اس کی سیارگان کی نحوست ختم ہوجائے گی۔ جس کے ختم ہوتے ہیں ان کی عزت‘ وقار‘ شان و شوکت‘ گھر میں سکون‘ زندگی میں چین‘ سسرال میں خیرو برکت‘ کاروباری حالات بہترین‘ بیماری ختم۔ بہت یقین اور اعتماد سے یہ عمل کیجئے۔ ان شاء اللہ خیرو برکت ہوگی‘ ہمیشہ رحمت ہوگی‘ ہمیشہ فضل ہوگا اور اللہ کا احسان ہوگا۔
ان شاء اللہ ہر مہم کامیاب ہوگی۔اس عمل کو چھوڑنا نہیں ‘ہر نماز کے بعد صرف 9 مرتبہ پڑھنا ہے۔
عزیمت دفع رجعت و نحوست سیارگان
بِسْمِ اللہِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِیْمِ یَااَللہُ یَااَللہُ یَااَللہُ یَارَحْـمٰنُ یَارَحِیْمُ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ یَاحَافِظُ یَانَاصِرُ یَامُعِیْنُ یَاشَافِیْ یَاکَافِیْ یَاقَادِرُ یَاکَرِیْمُ بِحَقِّ کٓھٰیٰعٓصٓ بِـحَقِّ حٓمٓعٓسٓقٓ بِحَقِّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ اَحْفَظْنِیْ مِنْ نَّحُوْسَۃِ الشَّمْسُ وَالْقَمَرِ والْمُشْتَرِیْ وَالزُّحَلِ وَالزُّھْرَۃِوَالْعَطَارُدِ وَالْمِرِّیْخِ وَالدَّاسِ وَالذَّنَبِ بِحَقِّ یَااَللہُ یَااَحَدُ یَاصَمَدُ یَا لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوْاً اَحَدٌ صَلّٰی اللہُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ وَاَصْحٖبِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّحِمِیْنَ
اس عزیمت کو ہر نماز کے بعد نو مرتبہ پڑھنا اپنا معمول بنالیں تو پھر کسی سیارے کی نحوست آپ کے قریب نہ آئے گی۔ اوّل و آخر درود پاک تین مرتبہ کے ساتھ۔ہر طرف سے تھکے ہارے ضرور آزمائیے۔