محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ خیر پھیلانے پر آپ کو اور آپکے خاندان کو جزائے خیر دے۔ آمین۔ میں بہت بیمار تھی تیسرے دم سے بہت فائدہ ہوا ہے پٹھوں کے درد میں کافی فرق ہے معدے کی تکلیف بھی شفائے مدینہ اور ستر شفائیں سے ٹھیک ہوئی آپ کو ایک ٹوٹکہ لکھ رہی ہوں آج سے آٹھ دس سال پہلے میری بیٹی کو ڈبل نمونیہ ہوگیا راولپنڈی کے مشہور چائلڈ اسپیشلسٹ کو دکھایا۔ڈاکٹر صاحب نے صرف ایک سیرپ دیکر کہا کہ استری گرم کرکے بچی کے پیر گرم کریں بچی درد سے تڑپ رہی تھی اور ہم پریشان میں نے کہیں ٹوٹکا پڑھا تھا کہ ایک کلو السی کو پائو نمک کے ساتھ ابال لیں‘ ایک دو ابال آنے پرپانی چھان کر السی تکیہ کے غلاف میں ڈال کر مریض کو الٹا لٹا کر کمر پر رکھ دیں تیز گرم نہیں رکھنا اتنا کہ مریض برداشت کرے میں نے پہلے بچی پر رضائی ڈالی اور ہلکی گرم رضائی کے اوپر رکھا بچی کے ناک سے اتنا پانی نکلا کہ تولیہ بھیگ گیا ٹشو کا ڈبہ ختم ہوگیا ٹکور تیز گرم نہیں کرنا اصل پھیپھڑوں سے ریشہ ناک کے ذریعے باہر آیا بچی کے پیر گرم ہوگئے دو گھنٹے رضائی میں رکھا کمرے میں ہیٹر لگا کر آہستہ آہستہ باہر نکالا دوسرے دن دوبارہ رپورٹ کروائی ہفتہ بعد رپورٹ کلیئر تھی ڈاکٹر صاحب خود حیران تھے۔ (نوٹ)ابال کر السی کا پانی اچھی طرح نکالنا ہے پھر السی تکیہ میں بھرنا ہے تیز گرم نہ ہو۔(منیزہ نعیم، راولپنڈی)