Search

پیٹ بڑھ گیا ہے تو میرا آزمودہ ٹوٹکہ لیجئے
اگر کسی کا وزن بڑھ گیا ہو یا جسم درد کرتا ہو ہاتھ پائوں پر سوجن کی وجہ سے درد ہوتا ہو پیٹ بڑھا ہوتو میرا آزمایا ہوا ٹوٹکہ حاضر ہے۔سبز چائے، الائچی، سونف، پودینہ ہم وزن لے کر پانی میں ابالیے اور تین وقت پینے سے کچھ دنوں میں آپ کو آرام آجائے گا اگر کچھ عرصہ استعمال کرے تو جسم میں لچک پیدا ہو جائے گی میرا آزمایا ہوا ٹوٹکہ ہے۔
کسی بھی گھریلو الجھن کا آزمودہ وظیفہ
مجھے کوئی بھی کام میں دشواری ہو چاہے وہ گھر کی ہو یا باہر کی میں نے ہر مشکل میں آزمایا‘میرے گھر میں نل ‘چولہے، بیسن، سنک یا دوسرا گھر کا کوئی بھی کام کرنے والا نہیں اگر کوئی چیز خراب ہو جائے تو خود ہی ٹھیک کرتی ہوں‘ اکثر مشکل ہوتا ہے مگر ہوجاتا ہے۔پہلے وقت بہت لگتا تھا پھر جب سے میں نے عبقری اپنا محبوب رسالہ لینا شروع کیا‘ اس میں ایک وظیفہ آیا ہوا تھا وہ پڑھ کر کرتی ہوں تو ہر مشکل آسان اور کام جلدی ہو جاتا ہے بے شک آزما کر دیکھیں۔اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ یَا اَللہُ یَارَحْـمٰنُکا مسلسل ورد کریں۔
ایسا نقش جو کبھی خطا نہیں گیا
بچے میرا کہنا نہیں مانتے تھے میں نے یہ نقش آزمایا تو میرے بچے کہنا ماننے شروع ہوگئے۔پانی میںڈال کر پلانا ہے۔مجھے یہ نقش جس نے دیا تھا اس نے بھی کہا تھا کہ یہ نقش کبھی خطا نہیں جاتا۔ الحمدللہ! میں نے آزمایا واقعی ہی اثر کرتا ہے۔