Search

 محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے سر میں ہر وقت درد رہتا تھا۔ اتنا شدید درد کے کئی کئی دن لگاتار دردرہتا تھا۔ نہ میں لیٹ سکتی تھی نہ سو سکتی تھی۔ چوبیس گھنٹوں میں ایک گھنٹہ بھی سکون کا نہیں گزرتا تھا۔یہ درد مجھے کئی سال رہا ہفتے میں اگر دو دن آرام آتا تھا تو پانچ دن درد میں بے سکون رہتی تھی، روشن دماغ میرے گھر میں موجود تھی، لیکن کبھی دھیان ہی نہیں کیا کہ اس کے کھانے سے مجھے آرام آجائے گا۔ خیر وہ کئی سالوں والا درد تسبیح خانے میں دم  کروانے کی برکت سے ٹھیک ہوگیا، دوبارہ درد ہوا ہی نہیں، ابھی چند دن پہلے کی بات ہے، مجھے سر میں درد شروع ہوا چار دن مسلسل رہا ہر وقت لیٹی رہتی والدہ محترمہ نے مجھے روشن دماغ لاکر دی میں نے دودھ کے ساتھ روزانہ دو مرتبہ استعمال کی، پہلے مجھے سکون ملنا شروع ہوا جیسے میرے سر پر پہاڑ جتنا وزن تھا جو کسی نے ختم کردیا ہو، پھر مجھے آرام آنا شروع ہوگیا، اب میں روشن دماغ روزانہ کھاتی ہوں تاکہ مجھے کبھی کچھ بھی نہ ہو اور الحمد اللہ مجھے مکمل طور پر آرام آگیا۔ (ث ،ق۔ مورگاہ راولپنڈی)