محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم! میرے پاس یرقان سےنجات کا لاجواب نسخہ ہے۔قارئین کی نذر کرتا ہوں۔
ھوالشافی:آلوبخاراچار تولہ‘املی چار تولہ‘ گل سرخ چار تولہ‘ گل نیلوفر چار تولہ۔ ان تمام اشیاء کو پیس کر مٹی کے پیالے میں چار کپ پانی ڈال کر شام کو بھگودیں‘ صبح نہار منہ ایک کپ پی لیں۔اسی طرح شام کو اس میں سے ایک کپ پی لیں۔ جب تک یرقان ختم نہیں ہوتا روزانہ ایسا ہی کریں۔ ہفتہ دس دن میں یرقان مکمل ختم ہوجائے گا۔ (ثوبیہ‘ جہانیاں)