Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ اور آپ کی کتب بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور درس سنتے ہیں۔ میرے پاس خواتین کے مرض لیکوریا کا انتہائی آزمودہ نسخہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں ھوالشافی: پتھردل اصلی 4 رتی‘ کشتہ بیضہ مرغ 4 رتی‘ صبح وشام آب آملہ کے ساتھ ایک ماہ تک استعمال کریں۔ یہ نسخہ میں نے تین خواتین کو فی سبیل اللہ دیا‘ الحمدللہ! تینوں کو اللہ کریم نے شفاء عطا فرمائی۔ یہ نسخہ میں نے آپ کی کتاب ’’حکماء کی زندگیوں کے طبی نچوڑ‘‘ جو کہ میں نے ماہنامہ عبقری دفتر میں فون کرکے منگوائی تھی کے صفحہ نمبر 197 پر درج ’’شفاء کا پیغام‘‘ سے لیا ہے۔ آزمانے کے بعد عبقری قارئین تک پہنچانے کیلئے قلم اٹھایا۔ یقیناً اس بیماری سے عاجز بہنیں فائدہ اٹھائیں گی۔ (ج،گجرات)