Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ اس میں موجود ٹوٹکے بہت ہی مجرب ہوتے ہیں۔ میرے پا س بھی بواسیر کے لیے ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے ۔ یہ ٹوٹکہ قارئین عبقری کی نذر ہے۔ ھوالشافی: پوست ہلیلہ کابلی‘ بادیان‘ رسونت اصلی‘ مغز تخم نیم‘ مغز بکائین‘ تخم گندنا‘ برگ سناء‘ تخم چاسکو‘ مغز بادام شیریں‘ انیسون ہر ایک تولہ۔ کھرل کرکے مولی کے پانی کے ساتھ چنے کے برابر گولیاں بنائیں اور دن میں دو مرتبہ کھائیں۔ ان شاء اللہ بواسیر جڑ سے ختم ہوجائے گی۔ مرچ مصالحہ‘تلی ہوئی اور گرم اشیا ء سے پرہیز ۔ (سجاد طارق اعوان‘سیالکوٹ)