Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ایک دوست ہے جو میرے ساتھ ہی کالج میں پڑھاتی ہے۔ کرائے کے ایک چھوٹے سے گھر میں رہتی تھی۔ فکرمند ہوتی تھی کہ بڑا گھر ہو ساتھ میں سسر اوردیور بھی رہتے تھے۔ اس کو میں نے وضو کے ساتھ پڑھنے والی دعا بتائی۔ کچھ عرصہ ہی پڑھی اس کو ایک وسیع گھر عطا کیا۔ اگرچہ وہ کرائے کا ہے مگر فوری طور پر بنا بنایا ان کیلئے ممکن نہ تھا۔ اب انہوں نے اسی دعا کی برکت سے اپنا پلاٹ خرید لیاہے۔ ان کا بھائی کہتا ہے کہ یہ دعا پڑھتی رہو ان شاء اللہ پلاٹ پر گھر بھی بن جائے گا۔ یعنی عمل سے ملا بہن کو مگر یقین بھائی کو بھی مل گیا۔
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ، وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ،
وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ۔(عبیرہ علی‘ گجرات) (م)