محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں دو سال پہلے عبقری سے منسلک ہوئی ۔ میرے پاس دو عدد نسخہ جات ہیں جو میں عبقری قارئین کیلئے پیش کرتی ہوں۔ خونی و بادی بواسیر‘ گیس‘ جوڑوں کا درد ختم: ھوالشافی: کلونجی کے بیج دوسو گرام‘ السی کے بیج دو سو گرام‘ میتھی دانہ چارسو گرام۔ ان کو سب کو موٹا موٹا سا گرائنڈ کرلیں اور آدھا ٹی اسپون کھانے کے بعد کھالیں۔ خواتین کی ماہانہ تکالیف میں بھی بے حد مفید ہے۔ چند دن ، چند ہفتے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ مذکورہ امراض میں یقینی شفاء ہے۔