محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دانتوں کی حفاظت کا بہترین اور تیربہدف عمل ہے۔ قارئین اسے آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔ عمل صرف یہ ہے کہ روزانہ نماز فجر ادا کرنے کے بعد اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے صرف اکیس مرتبہ دونوں گالوں پر ہاتھ رکھ کر سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾ پڑھنا ہے۔ اس طرح پڑھنے سے تمام عمر دانت خراب نہ ہوں گے۔ یہ میرا آزمودہ ہے۔ (ڈاکٹر ظفرحمید ملک‘ اٹک)