Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا اور آپ کےرسالہ عبقری کا ساتھ 2013ء سے ہے‘ عبقری میں بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ خاص طور پر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘۔ میں نے عبقری سے بہت کچھ پایا ہے‘ آج پہلی بار خط لکھ رہی ہوں‘ میرے پاس چہرے کے غیرضروری بالوں کیلئے ایک خاص ٹوٹکہ ہے جو میں بھی آزماچکی ہوں۔ ھوالشافی: 50 گرام قسط شیریں‘ 50 گرام سورنجان تلخ‘ ایک تولہ روغن خَس(خَس کا عطر بھی بازار سے ملتا ہے)۔ تینوں کو پیس کر پاؤڈر بنالیں‘ پھر پیسٹ بنالیں‘ رات کو چہرے پر یا جہاں بال ہیں وہاں لگائیں‘ صبح دھولیں‘ دو مہینے بلاناغہ لگائیں‘ دو مہینے بعد بال باریک ہوکر ختم ہوجائیں گے‘ ان شاء اللہ دوبارہ کبھی بال نہیں نکلیں گے۔ (نمرہ‘ میرپور خاص)