Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گیس اور پیٹ درد کیلئے ہماری آزمودہ پھکی قارئین کی نذر۔ ھوالشافی: ادرک خشک (سونٹھ) ایک پاؤ‘ اجوائن دیسی ایک پاؤ‘ سبز ادرک کا پانی نکال کر اس میں بھگودیں اور پنکھے کے نیچے رکھ دیں‘ پانی خشک ہونے پر دھوپ میں صرف اتنی دیر رکھیں کہ آرام سے گرینڈ ہوسکے‘ گرینڈ کرنے کے بعد کالی مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ ڈال لیں۔ کھانے سے گھنٹہ پہلے یا بعد آدھا چمچ چائے والا کچھ عرصہ استعمال کریں۔ (م۔م، بھکر)