یہ چیز چہرے پر لگائیں! پندرہ منٹ بعد منہ دھوئیں اور حیران ہوجائیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس چند بیوٹی ٹپس ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں:۔ایک انڈے کی زردی لے کر اس میں کھانے کا ایک چمچ شہد اور ڈیڑھ چمچ میدہ ڈالیں۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو تین، چار قطرے زیتون کے تیل کے بھی ڈالیں، اگر جلد چکنی یا نارمل ہے تو تیل ڈالنے کی ضرورت نہیں۔ ان تمام اشیاء کو اچھی طرح ملالیں اور آنکھوں کو چھوڑ کر پورے چہرے اور گردن پر یہ ماسک لگائیں۔ پندرہ سے بیس منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں۔ اس کے بعد کوئی اچھی سی کریم چہرے پر لگائیں۔ اگر آپ کے چہرے پر وقت سے پہلے جھریاں پڑگئی ہیں تو اپنی انگلیوں کی مدد سے مساج تقریباً پانچ منٹ تک کریں۔ اس کے بعد روئی سے اس جگہ کو اچھی طرح صاف کریں۔ انشاء اللہ تین مہینے میں آپ کے چہرے سے جھریاں ماند پڑجائیں گی۔(ف، لاہور)