Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کی گزشتہ دو سال سے قاری ہوں‘ عبقری ملنے سے پہلے میں تو مراقبے کی الف ب سے بھی واقف نہ تھی۔ جب میں ہر ماہ مراقبے سے فیض کا کالم پڑھتی تو مجھے بھی مراقبہ کرنے کا شوق پیدا ہوا‘ پہلے دس بارہ مہینے تو میری توجہ بالکل بھی نہ بنتی ‘ مگر آہستہ آہستہ آپ کی دعاؤں سے میری توجہ بننی شروع ہوگئی۔ابھی چند دن پہلے جو میں نے مراقبہ کیا‘ اس مراقبے میںبہت مزہ آیا‘ ایسا لگ رہا تھا جیسے میں نے اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سمندر میں غوطہ لگا لیا ہے۔تصور بڑی مشکل سے بن رہا تھا۔ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے نور کی بارش مجھ پر برس رہی ہے پھر رابطہ منقطع ہوا اور میں نے اپنےآپ کو بہت ہلکا پھلکا پایا۔ایک مرتبہ میں بہت پریشان تھی بہت مسائل تھے میں نے مراقبہ کیا تو مراقبہ کے دوران میں عجیب و غریب چیز دیکھی جو بھاگ رہی تھی اور مجھے سکون محسوس ہورہا تھا۔ اس مراقبہ کے بعد میری پریشانی ختم ہوگئی۔   (س۔م)۔