محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے کئی بار پہلے خط لکھے لیکن میں پوسٹ نہ کرسکی۔ میں ان دنوں بڑی تکلیف دہ حالات سے گزر رہی تھی۔ میں لیکچرار بن رہی تھی اور مجھے بہت وساوس آتے تھے۔ مجھ سے پڑھا نہیں جارہا تھا۔ ‘ ان وساوس کی وجہ سے میں بیمار ہوگئی‘ایسے وساوس جیسے اللہ تمہیں فیل کردیں گے‘ جب فیل ہی ہونا ہے تو پڑھنے کا فائدہ۔۔۔؟؟؟ اب تمہیں کوئی نہیں بچاسکتا۔ حتیٰ کہ مجھے اپنے آپ سے بھی ڈر لگنا شروع ہوگیا۔ مگر پھر میں نے اپنے آپ کو مضبوط کیا‘ آپ کے درس لگاتار سنے‘ درس سننے سے مجھ میں بہت تبدیلی آئی۔ آپ کے درس سننے کی برکت سے اتنے وساوس ہونے کے باوجود‘ بیمار رہنے کے باوجود امتحان میں اتنے اچھے نمبرز آئے کہ میں خود حیران و پریشان ہوگئی۔ حتیٰ کہ رزلٹ کارڈ دیکھ کر میں تو جیسے خوشی سے سکتے میں ہی آگئی۔الحمدللہ اب وساوس بھی بہت کم آتے ہیں اور میں پرسکون رہتی ہوں۔ (ح،ع۔راولپنڈی)۔